شرم گاہ کو ہاتھ لگانے اور ستر کھلنے سے وضو ٹوٹنے کا حکم
سوال
کپڑے بدلتے ہوئے یا نہانے کے بعد اگر ہاتھ شرم گاہ سے لگ جائے تو کیا وضو ٹوٹ جاتا ہے؟ اگر ستر کھل جائے تو کیا وضو ٹوٹ جائے گا یا نہیں ؟
جواب
شرم گاہ کو ہاتھ لگانے سے وضو نہیں ٹوٹتا، بشرطیکہ مذی نہ نکلی ہو۔ اسی طرح ستر کھلنے سے بھی وضو نہیں ٹوٹتا ہے۔
الفتاوى الهندية (1/ 13):
"مسّ ذكره ... ليس بحدث عندنا، كذا في الزاد."
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144211200555
تاریخ21-06-2021

