علیشا نام
سوال
میں نے اپنی بیٹی کا نام "علیشا" رکھا ہے؟ کیا یہ نام صحیح ہے یا آپ کی کیا تجویز ہے؟
جواب
"علیشا" بظاہر ’’علیشہ‘‘ سے ہے، اور یہ ’’عالی شاہ‘‘ سے بناہے، ’’علیشہ‘‘ کے معنی بلند بادشاہ، عظیم المرتبت بادشاہ۔ یہ مذکر لفظ ہے، بچیوں کے لیے صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے کوئی اچھا نام تجویز کریں۔ فقط واللہ اعلم
ناموں کی رہنمائی کے لیے اس لنک سے بھی مدد لی جاسکتی ہے:
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144211200523
تاریخ21-06-2021

