بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

میزان بینک ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں سرمایہ کاری کا حکم

سوال

میزان بینک  ڈیجیٹل اکاؤنٹ نیا پاکستان میں جو  انویسٹمنٹ ہے اور اس پر جو نفع ہے، اس کا اسلامی طور پر کیا حکم ہے؟

جواب

میزان بینک سمیت تمام مروجہ اسلامی بینک  کے  معاملات مکمل اسلامی نہیں ہیں؛ لہذا سوال میں مذکور اسکیم سمیت روایتی بینک کے جو معاملات ناجائز ہیں، (مثلاً:  قرض لینا) مروجہ اسلامی بینک  کے بھی وہ معاملات ناجائز ہیں اور  جو   حیلے ان معاملات کو جواز کے دائرے میں لانے کے لیے اختیار کیے گئے ہیں، فقہی و اصولی طور پر وہ قابلِ اشکال بھی ہیں؛  لہذا ایسے معاملات سے اجتناب لازم ہے۔

تفصیل کے لیے دیکھیے: "مروجہ اسلامی بینکاری" از رفقائے دارالافتاء جامعہ علوم اسلامیہ بنوری ٹاؤن ، مطبوعہ مکتبہ بینات۔  فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144211200520
تاریخ21-06-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں