عنایہ نام
سوال
"عنایہ" نام کا کیا مطلب ہے ؟
جواب
"عنایہ " کے عربی زبان میں متعدد معانی آتے ہیں، جیسے: لطف و کرم ، مہربانی، توجہ، التفات، تحفہ اور عطیہ۔ مذکورہ نام رکھ سکتے ہیں، تاہم ازواجِ مطہرات و صحابیات کے ناموں میں سے کوئی نام رکھنا زیادہ بہتر ہے۔ اچھے ناموں کی فہرست ہماری ویب سائٹ پر حروف تہجی کے اعتبار سے موجود ہے اس سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144211200515
تاریخ21-06-2021

