بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عمر یا محمد عمر نام رکھنا

سوال

"عمر"  یا "محمد عمر"  نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

’’عمر  ‘‘ جلیل القدر صحابی، خلیفہ ثانی حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ کا نام ہے، یہ نام رکھنا درست اور باعثِ برکت ہے، پھر عمومی طورپر ناموں سے پہلے برکت  سعادت کے لیے ’’محمد‘‘ لگایاجاتاہے، اس لیے علماء نے ناموں کے آداب میں سے ایک ادب یہ بھی لکھا ہے ناموں کی ابتدا  میں  ’’محمد‘‘ کاسابقہ لگانا چاہیے، لہذا ’’محمد عمر‘‘  نام رکھنا اچھا ہے، صرف ’’عمر‘‘  نام رکھنے میں بھی کوئی حرج نہیں۔  فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144211200506
تاریخ21-06-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں