بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

میک ڈونلڈ (McDonald) اور کے ایف سی ( KFC ) کا کھانا

سوال

 اکثر لوگ کہتے ہیں کہ میک ڈونلڈز یا کے ایف سی کھانا جائز نہیں ہے، کیا یہ دونوں ریسٹورنٹ کا کھانے کھانا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں مذکورہ دونوں جگہوں کے کھانے کے حلال یا حرام ہونے کا مدار کھانے کی تیاری میں شامل تمام اجزاء کے حلال یا حرام ہونے پر ہے، پس اگر مذکورہ دونوں ادارے مغربی ممالک سے  درآمد شدہ  ایسی مرغی استعمال کرتے ہوں جو شرعی اصولوں کے مطابق ذبح نہ کی گئی ہو یا  ریسیپی میں شامل مصالحہ جات میں شامل اجزاء خصوصاً چیز (پنیر) حلال نہ ہو تو ان دونوں اداروں کی اشیاء کھانا حلال نہ ہوگا، بصورتِ  دیگر حلال ہوگا،  لہذا مکمل تحقیق کے بغیر نہ کھایا جائے۔ تسلی بخش تحقیق میسر نہ ہو تو اجتناب کرنا بہتر ہوگا۔  فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144211200481
تاریخ20-06-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں