بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

نسبی بہن کی رضاعی بہن سے نکاح کرنے کا حکم

سوال

میری بہن میرے  چچا زاد کی رضاعی بہن بھی ہے، کیا میں اپنی چچا زاد بہن سے شا دی کر سکتا ہوں؟ دودھ میری چچی کا صرف میری ایک بہن نے پیا ہے۔

جواب

صورتِ  مسئولہ میں چوں کہ آپ کی بہن نے آپ کی چچی کا دودھ پیا ہے؛ اس لیے آپ  کی بہن اپنی چچی کے واسطے  سے اس چچی کی تمام اولاد کے  لیے محرم بن گئی ہے، لیکن چوں کہ آپ نے اپنی چچی کا دودھ نہیں پیا؛ اس  لیے آپ کا اس چچی کی اولاد سے محرمیت کا کوئی  رشتہ نہیں ہوا، لہٰذا آپ اس چچی کی بیٹی  سے  شادی   (نکاح)  کرسکتے  ہیں۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3/ 217):

’’ (وتحل أخت أخيه رضاعًا) يصح اتصاله بالمضاف كأن يكون له أخ نسبي له أخت رضاعية، وبالمضاف إليه كأن يكون لأخيه رضاعا أخت نسبا وبهما وهو ظاهر‘‘.

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144211200477
تاریخ20-06-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں