بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

طلاق کی تعلیق کی ایک صورت

سوال

اگر شوہر کسی کو یہ کہے کہ میں نے اگر فلاں کام کیا تو میری بیوی کو طلاق پھر شوہر وہ کام کر لیتا ہے تو بیوی کو طلاق ہو گی یا نہیں؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں اگر  واقعتًا کہیں ایسا ہوا ہو، یعنی: شوہر نے بیوی کی طلاق کو کسی کام کے کرنے کے ساتھ معلق کیا ہو کہ :اگر میں فلاں کام کروں تو میری بیوی کو طلاق، (جب کہ یہ الفاظ کہتے وقت وہ شادی شدہ ہو اور بیوی اس کے نکاح میں موجود ہو) تو  کام کرنے کی صورت میں  جتنی طلاقوں کو معلق کیا ہو  اتنی طلاقیں واقع ہوجائیں گی۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144211200326
تاریخ17-06-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں