زائشہ نام رکھنا
سوال
"زائشہ" نام رکھنا کیسا ہے؟
جواب
سوال میں پوچھے گئے نام ’’ زائشہ ‘‘ کا معنی کافی تلاش کے باوجود نہیں مل سکا، تاہم بچیوں کے ناموں کے حوالے سے کوشش یہ ہونی چاہیے کہ ایسا نام رکھا جائے جو صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے ہو یا نیک اور برگزیدہ خواتین کے ناموں پر ہوں یا کم از کم ایسے ناموں کا انتخاب کیا جائے جن کے معانی عمدہ ہوں ۔جامعہ علوم اسلامیہ بنوری ٹاؤن کی اس ویب سائٹ پر اسلامی نام کے سیکشن میں اسلامی نام درج کیے گئے ہیں، وہاں سے بھی ناموں کا انتخاب کیا جاسکتا ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

