بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلّم کا اسم مبارک سن کر ہا تھوں کے انگلیوں کو چومنا

سوال

محمد صلی  اللہ علیہ وآلہ وسلّم  کا اسمِ  مبارک سن کر ہا تھوں کی  انگلیوں کو  چومنا شرعاً  درست  ہے؟

جواب

شریعتِ مقدسہ میں حضورِ اقدس ﷺ  کا نامِ مبارک سن کر درود وسلام بھیجنے کا حکم  دیا گیا ہے، آپ  ﷺ  کا نامِ مبارک سن کر آپ پر درود اور سلام بھیجنا انتہائی سعادت، برکت اور ثواب کا باعث ہے، لیکن اس وقت انگوٹھے  چومنے  کا عمل کسی صحیح سند یا روایت سے منقول نہیں،  لہٰذا انگوٹھے   چومنے کو سنت یا مستحب سمجھنا غلط  اور بدعت ہے۔ فقط واللہ اعلم

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر جامعہ کا فتوی ملاحظہ کیا جاسکتا ہے :

اذان کے وقت انگوٹھے چومنا

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144211200208
تاریخ15-06-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں