بھتیجی اور چچا زاد بھائی کا ترکہ میں حصہ
سوال
کلالہ کی وفات کے بعد بھتیجی کا حصہ، جب کہ متوفی کے چچا زاد موجود ہیں!
جواب
اگر کسی آدمی کی وفات کے بعد اُس کے ورثاء میں بھتیجی اور چچا زاد بھائی ہوں تو اس کا ترکہ اس کے چچا زاد بھائی کو ملے گا، بھتیجی کا ترکہ میں کوئی حصہ نہ ہو گا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144211200179
تاریخ14-06-2021

