لڑکی کا انشاء نام رکھنا
سوال
کیا لڑکی کا "انشاء" نام رکھنا جائز ہے؟ اور یہ نام کس طرح لکھا جائے گا؟
جواب
"انشاء " کے معنی عربی زبان میں "پیدا کرنے / ایجاد کرنے " کے آتے ہیں ،یہ نام رکھا جاسکتا ہے۔
البتہ ناموں کے سلسے میں بہتر یہ ہے کہ لڑکے کا نام انبیاء کرام علیہم السلام، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم یا دیگر صالحین کے ناموں میں سے کسی نام پر یا اچھے معنی والا عربی نام رکھا جائے اور لڑکی کا نام صحابیات رضی اللہ عنہن یا نیک خواتین کے ناموں میں سے کسی نام پر یا اچھے معنی والا عربی نام رکھا جائے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

