بیوی نے طلاق نہیں سنی تو طلاق کا حکم
سوال
میں نے بیوی کو طلاق دی، لیکن بیوی نے نہیں سنی، تین دفعہ کہا تو طلاق ہوئی یا نہیں ہوئی؟ کیا حکم ہے ہم دونوں کے لیے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں اگرچہ آپ کی بیوی نے طلاق کے الفاظ نہیں سنے، لیکن جب آپ نے اسے تین دفعہ طلاق دیں ، تو تین طلاقیں واقع ہوچکی ہیں اور دونوں کا نکاح آپس میں ختم ہو چکا ہے اور اب دونوں کا ساتھ رہنا جائز نہیں ہے، نہ رجوع کی اجازت ہے، اور نہ ہی تجدیدِ نکاح کی گنجائش ہے،عورت عدت گزار کر دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہوگی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

