بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

’’عفراء ‘‘ نام رکھنا

سوال

’’عفراء ‘‘نام رکھنا شرعًا درست ہے ؟

جواب

"عفراء"  کے کئی معنی آتے ہیں:

(1)  سفید زمین۔ (معجم الرائد:أرض بيضاء)

(2)  قمری مہینے کی تیرہویں رات۔ ( معجم الرائد: اللیلة الثالثة عشر من الشهر القمري)

(3) مٹی کا اوپری حصہ ۔(المعجم الوسیط : ما علاه التراب)

''عفراء بنت عبید بن ثعلبہ الانصاریہ''  رضی اللہ عنہا صحابیہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ (أسد الغابة/الإصابة)

 ان کی نسبت سے ''عفراء''  نام رکھنا درست  اور باعثِ برکت ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144211200050
تاریخ12-06-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں