جنابت کی حالت میں کسی جگہ ہاتھ رکھنے سے ناپاکی کا حکم
سوال
جنابت کی حالت میں کمرے کے بجلی کے بٹن وغیر سے اگر ہاتھ لگے اور نہانے کے بعد جب دوبارہ اس بٹن سے ہاتھ لگ جائے تو کیا وہ ناپاک ہو گا ؟
جواب
جنابت کی حالت میں انسان کا ظاہری بدن ناپاک نہیں ہوتا، پاک ہی ہوتا ہے، لہذا اگر جنبی آدمی اپنا ہاتھ کہیں لگا لے ، اور اس پر کوئی تر نجاست (یعنی اتنی گیلی کہ ہاتھ لگانے سے اس پر بھی نجاست لگ جائے) نہیں تھی تو اس سے وہ چیز ناپاک نہیں ہو گی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144210201482
تاریخ10-06-2021

