کیا یہ درست ہے کہ مسواک کے جیب میں ہونے کی صورت میں ایکسیڈنٹ میں ہڈی نہیں ٹوٹتی؟
سوال
کیا اگر حادثے کے دوران ہمارے پاس مسواک موجود ہو گی تو اس سے ہماری ہڈی نہیں ٹوٹے گی۔ اس بات کی وضاحت فرما دیں۔
جواب
مسواک کی جس فضیلت سے متعلق سوال میں پوچھا گیا ہے ایسی کوئی فضیلت کتبِ احادیث میں موجود نہیں، اس لیے اس قسم کی باتوں سے احتراز کرنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144210201479
تاریخ10-06-2021

