بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بالاج سفیر نام

سوال

"بالاج سفیر " ایک بچےکانام ہے ،  یہ نام رکھناصحیح ہے کہ نہیں؟  اورمعنی  بتائیں!

جواب

’’بلاج ‘‘  فارسی میں کسی پودے کو کہتے ہیں، اور ’’بالاجی‘‘  ایران میں کسی گاؤں کا نام ہے۔ عربی میں ’’بِلاج‘‘ کا معنیٰ  سمندر کا کنارہ ہے۔اور سفیر : پیغام پہنچانے والا۔ اس اعتبار سے "بِلاج سفیر" نام رکھنا جائز تو ہے، البتہ اس کے بجائے انبیا ءِ  کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضی اللہ  عنہم کے ناموں میں سے کوئی نام یا اچھے معنیٰ والا عربی نام رکھنا زیادہ بہتر ہے۔ فقہاءِ کرام نے لکھا ہے کہ ایسا نام رکھنا چاہیے جس کا تعامل نیک صالح مسلمانوں میں ہو۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144210201451
تاریخ09-06-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں