گھر میں قرآنی آیات کے فریم کا عکس زمین پر پڑنے اور اس عکس پر بچوں کے چلنے کا حکم
سوال
گھر قرآنی آیات کے فریم لگے ہوتے ہیں، اس کا عکس زمین میں آتا ہے، اس عکس پر بچے چلتے ہیں، بھاگتے ہیں، اس میں کوئی گناہ تو نہیں ہے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں اگر مذکرہ فریم کے عکس میں قرآنی ایات واضح ہوں تو اس فریم کو یہاں سے ہٹا دینا چاہیے؛ تاکہ اس کی بے حرمتی نہ ہو۔ تاہم اگر عکس میں آیات واضح نہ ہوں تو کوئی مضائقہ نہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144210201425
تاریخ08-06-2021

