بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

حمنہ بریرہ فاطمہ زینب نام

سوال

الحمداللہ میری پہلی اولادبیٹی پیدا ہوئی ہے، اس کا نام حمنہ بریرہ،  بریرہ ربیع، بریرہ زینب یا بریرہ فاطمہ میں کون سانام بہتر ہو گا؟

جواب

اللہ تعالی مبارک کرے ،جو  نام آپ نے سوال میں بھیجے  ہیں سب ہی نام اچھے ہیں، ان میں سے کوئی بھی رکھ سکتے ہیں، نیز  ان میں سے مفرد نام بھی رکھ سکتے ہیں، یعنی حمنہ، بریرہ، زینب اور فاطمہ میں سے کوئی ایک نام رکھ لیں تو زیادہ بہتر ہوگا، کیوں کہ یہ سب صحابیات رضی اللہ عنہن کے نام ہیں، اور چاہیں تو مرکب نام رکھ لیں، مثلاً: بریرہ فاطمہ۔  فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144210201422
تاریخ08-06-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں