بیٹے پر باپ نے بغیر دلیل کے چوری کا الزام لگایا
سوال
اگر باپ بیٹے پر چوری کا الزام لگا دے اور باپ کے پاس کوئی دلیل بھی نہ ہو تو بیٹے کو کیا کرنا چاہیے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں اگر بیٹے نے چوری نہیں کی ہے تو ادب کے دائرے میں رہتے ہوئے اس کی وضاحت کرے ؛ تاکہ والد بد گمانی کے گناہ میں مبتلا نہ ہو۔
التيسير بشرح الجامع الصغير (1 / 90):
"(وإذا ظننتم) أي شككتم في أمر برجحان (فلاتحققوا) ذلك باتباع موارده إن بعض الظن إثم."
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144210201394
تاریخ08-06-2021

