اولاد کے لیے وظیفہ
سوال
میری شادی کو چار سال ہوگئے، میری ایک بیٹی ہے، اس کے بعد کوئی اولاد نہیں ہے،اولاد کے لیے کوئی دعا روحانی علاج بتادیں!
جواب
آپ پنج وقتہ نماز کا اہتمام کریں، اور فرض نمازوں کے بعد اور تہجد میں اللہ تعالیٰ سے دعا کریں، نیز درج ذیل وظیفہ درجِ ذیل طریقے سے گیارہ دن مسلسل پڑھنے کا اہتمام کریں :
عشاء کی نماز کے بعد سورۃ الضحی سات مرتبہ اور یَافَتّاحُ سو (100) مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے پییں بھی اور اپنے آپ پر چھڑکیں بھی۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

