بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عصر کی جماعت سے پہلے قضا نماز پڑھنا

سوال

 کيا میں عصر نماز میں جماعت سے پہلے  قضا نماز عصر پڑھ سکتا  ہوں؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں عصر  کی جماعت سے  پہلے   فرض نماز کی قضا کر سکتے ہیں، اسی طرح عصر کی نماز کے بعد بھی فرض نماز کی قضا ادا کرنے کی اجازت ہے، تاہم غروبِ  آفتاب سے پہلے جب سورج زرد پڑجائے تو  اس وقت میں اسی دن کی عصر کے علاوہ دیگر کوئی بھی نماز پڑھنے کی اجازت نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144210201330
تاریخ07-06-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں