بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

رشتہ کے لیے وظیفہ

سوال

مجھے اچھے رشتے اور شادی کے لیے وظیفہ بتا دیں، میں صوم و صلاۃ کی پابند ہوں، میں نے بہت سے وظائف کیے ہیں ، لیکن پھر بھی رشتے نہیں آتے ، میری عمر 30 سال ہے۔

جواب

"يَا نَاصِرُ   يَا عَزِيْزُ   يَا مُغْنِيْ   يَا صَمَدُ"

اللہ تعالیٰ کے ان چار ناموں کو ایک سو گیارہ  دفعہ پڑھ لیں تو بہتر ہے، ورنہ  جتنا ہوسکے  پڑھ لیں، اور دعا بھی کرتی رہیں نیز فجر اور مغرب کی نماز کے بعد ایک ایک مرتبہ سورہ واقعہ اور سورہ طارق کے پڑھنے کا معمول بنالیں ۔  فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144210201303
تاریخ07-06-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں