بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بچے کا نام محمد رکھنا

سوال

بچے کا نام "محمد"  رکھنا کیسا ہے جب کہ والد کا نام بھی محمد ہو ، یعنی محمد بن محمد ؟

جواب

اگر والد کا نام "محمد"  ہو تو بیٹے کا نام بھی محمد رکھ سکتے ہیں،شرعاً کوئی حرج نہیں، باعثِ  برکت نام ہے۔ بعض اسلاف سے نسل در نسل کئی پُشتوں تک "محمد" نام رکھنا منقول ہے، یہاں تک کہ ایک سلسلے میں چودہ نام پے در پے "محمد" منقول ہیں۔

محمد نام  رکھنے سے متعلق  مزید تفصیل کے لیے ذیل کا فتویٰ ملاحظہ فرمائیں:

محمد نام رکھنے کا حکم اور اس کی فضیلت

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144210201302
تاریخ07-06-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں