بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

قربانی کا جانور غیر مسلم سے خریدنا

سوال

غیر مسلم کے یہاں سے جانور خرید کر قربانی کرنا کیسا ہے؟

جواب

قربانی درست  ہونے کے  لیے قربانی کے جانور  ( اونٹ گائے، بیل، بھینس، بکرا بکری، دنبہ دنبی، بھیڑ) کی عمر پوری ہونا ، اور عیب سے محفوظ ہوناشرعًا ضروری ہوتا ہے، جانور کسی مسلمان سے خریدنا شرط نہیں، پس کسی غیر مسلم سے قربانی کا جانور خریدنا جائز ہے، اور ایسے جانور کی قربانی کرنے میں شرعًا کوئی قباحت نہیں۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144210201272
تاریخ06-06-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں