بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مشت زنی نہ کرنے کی قسم کھائی، بد نگاہی کے سبب انزال ہوگیا

سوال

کوئی شخص مشت  زنی نہ کرنے  کی قسم کھاۓ، پھر کوئی ایسی چیز دیکھے  جس سے خود بہ خود احتلام ہو جائے تو  کیا کفارہ واجب ہو گا؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں اگر  واقعتًا  مشت زنی نہ کی ہو،  محض بد نگاہی کے سبب  انزال ہوا ہو تو اس صورت میں قسم کا  کفارہ  لازم نہ ہوگا، بصورتِ  دیگر لازم ہوگا۔  نیز ملحوظ رہے کہ بدنگاہی بھی گناہ ہے، اس سے اجتناب ضروری ہے، اور جو ہوا، اس پر استغفار کرنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144210201258
تاریخ06-06-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں