غیر مسلم سے قبر کھدوانا
سوال
غیر مسلم سے قبر کھدوانا کیسا ہے؟
جواب
پہلی کوشش یہی کرنی چاہیے کہ کسی مسلمان سے یہ خدمت لی جائے، لیکن اگر کوئی مسلمان اس کام کے لیے دست یاب نہ ہو سکے تو غیر مسلم بھی قبر کھود سکتا ہے، اس میں شرعاً کوئی حرج نہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144210201232
تاریخ06-06-2021

