بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

منگیتر کو تحفہ بھیجنا

سوال

منگیتر کو تحفہ بھیجنا کیسا ہے؟

جواب

واضح رہے کہ منگنی نکاح کا وعدہ ہے، نکاح نہیں ہے، منگنی کرنے  بعد  منگیتر  بھی دیگر اجنبی لڑکیوں کی طرح نامحرم ہی ہوتی ہے ، اور نامحرم لڑکی سے  تعلقات رکھنا، ملنا جلنا، اور ہنسی مذاق   یا بغیر ضرورت بات چیت  کرنا جائز نہیں ہے، اور میسج پر تعلقات  رکھنے  کا بھی یہی حکم ہے،اس لیے حتی الامکان باہمی گفت و شنید  اور رو برو ہدایا کے تبادلہ سے اجتناب کرنا ضروری ہے، ہاں! اگر  براہِ  راست رابطہ کیے بغیر ، گھر کے بڑوں وغیرہ کے واسطے سے تحفہ  بھیج  دیا جائے تو اس کی  گنجائش  ہو گی۔  فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144210201226
تاریخ06-06-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں