بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

سجدہ سہو کے بعد التحیات پڑھنا

سوال

سجدۂ  سہو کرنے کے بعد تشہد کہاں سے پڑھے؟ التحیات للہ ۔۔۔سے یا اللہم صل علی محمد۔۔۔سے؟

جواب

سجدہ سہو کرنے کے بعد تشہد پڑھنا لازم ہے اور تشہد سے مراد التحیات پڑھنا ہے، یعنی "التحیات للّٰه ..." سے لے کر درود شریف اور دعا سمیت؛ کیوں کہ پہلے جو التحیات پڑھی گئی تھی سجدہ سہو کرنے کی وجہ سے وہ  ساقط ہو گئی اب دوبارہ التحیات پڑھنا واجب ہو گا۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 466):

"لأن سجود السهو يرفع التشهد."

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 464):

"(قوله: فترفع التشهد) أي تبطله لأنه واجب مثلها فتجب إعادته."

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144210201214
تاریخ05-06-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں