قبر پر اذان دینے کا کفارہ
سوال
مردے کی تدفین کے بعد قبر کے پاس کھڑے ہوکر اذان دے دی، اس مسئلے کا مجھے واضح علم نہیں تھا، لیکن پھر آپ کی ویب سائٹ سے مجھے علم ہوا؛ لہٰذا یہ بتادیں مجھے اس کا کفارہ کیا ادا کرنا ہوگا؟
جواب
اگر آپ کو اس بات کا علم نہیں تھا کہ تدفین کے بعد قبر پر اذان نہیں دینی چاہیے اور آپ نے اذان دے دی تو اس کا شریعت میں کوئی کفارہ متعین نہیں ہے، بس اس پر توبہ اور استغفار کیا جائے اور آئندہ اس عمل سے احتراز کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

