چچا زاد بھائی کے بیٹے سے نکاح
سوال
لڑکی کے والد کا چچا زاد بھائی کے بیٹے کے لڑکا سے شادی کرانا کیسا ہے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں اگر آپ کے سوال کی مراد یہ ہے کہ ایک لڑکی کا نکاح اس کے والد اپنے چچازاد بھائی کے بیٹے کے بیٹے کے ساتھ کرا رہے ہیں، تو اس کا شرعی حکم یہ ہے کہ مذکورہ نکاح شرعاً جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144210201192
تاریخ05-06-2021

