مسجد میں چیونٹیاں زیادہ ہیں ان کو مارنے کے لیے دوائی استعمال کرنا
سوال
مسجد میں چیونٹیاں زیادہ ہیں ، انہیں مارنے کے لیے دوائی استعمال کرنا کیسا ہے؟
جواب
مسجد میں چیونٹیاں زیادہ ہوں اور نمازیوں کے لیے تکلیف کا باعث ہوں تو ان کو مارنے کے لیے دوائی استعمال کرنا جائز ہے، البتہ دوائی بدبو والی نہیں ہونی چاہیے۔
الفتاوى الهندية (5 / 361):
"قتْلُ النَّمْلَةِ تَكَلَّمُوا فِيهَا، وَالْمُخْتَارُ أَنَّهُ إذَا ابْتَدَأَتْ بِالْأَذَى لَا بَأْسَ بِقَتْلِهَا، وَإِنْ لَمْ تَبْتَدِئْ يُكْرَهُ قَتْلُهَا، وَاتَّفَقُوا عَلَى أَنَّهُ يُكْرَهُ إلْقَاؤُهَا فِي الْمَاء".
فقط و الله أعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

