بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ایک ایک عالم کا ایک ایک جمعہ پڑھانا

سوال

ایک مسجد  میں پنج  وقتی نماز  کے لیے ایک امام مقرر ہے جب کہ پورے گاؤں کی بڑی کمیٹی نے جمعہ کی نماز  کے لیے چار علماء اسی گاؤں میں سے مقرر  کیے ہیں کہ ایک ایک عالم ایک ایک جمعہ پڑھائے گاتو  ہر مہینے ہر عالم ایک جمعہ کی نماز  پڑھائے گاتو  کیا کمیٹی کا یہ عمل صحیح  ہے یا نہیں ؟

جواب

کمیٹی نے جمعہ کی نماز  کے لیے چار علماء اسی گاؤں میں سے جو  مقرر  کیے ہیں کہ ایک  ایک  عالم ایک  ایک جمعہ  پڑھائے گا تو  کمیٹی کا  یہ عمل صحیح ہے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144210201158
تاریخ04-06-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں