ماہ رخ نام رکھنا
سوال
ماہ رخ نام کا مطلب کیا ہے، یہ نام رکھا جا سکتا ہے؟
جواب
"ماہ رخ "، فارسی زبان کا لفظ ہے، "ماہ" کے معنی : ”چاند“ ، اور رخ کے معنی ”چہرہ“، تو "ماہ رخ " کا معنی ہوا: چاند سی صورت، چاند کی طرح خوبصورت چہرہ والا/والی۔ یہ نام رکھنا جائز ہے۔ البتہ بہتر یہ ہے کہ بچی کا نام صحابیات، تابعات ، اور نیک مسلمان خواتین کے نام پر رکھے جائیں یا ایسے بامعنی عربی ناموں پر رکھے جائیں جس سے اسلامی تشخص جھلکتا ہو۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144210201135
تاریخ03-06-2021

