بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

پرویز نام کا مطلب اور رکھنے کا حکم

سوال

کیا پرویز نام رکھنا جائز ہے؟

جواب

"پرویز" فارسی زبان کا لفظ ہے اور اس کے متعدد معنی ہیں:

1- فاتح 2- خوش نصیب 3- خوش 4- قمتی 5- نہایت اعلی 6- مہذب 7- سخاوت 8- شان و شوکت۔ (فیروز اللغات)

معنی کے لحاظ سے فی نفسہ  یہ نام رکھنا درست ہے، لیکن دو وجہ سے یہ نام رکھنا درست  نہیں:

اول یہ کہ   رسول اللہ ﷺ کے دشمن شاہِ ایران کا لقب ہے، جس نے رسول اللہ ﷺ کا والا نامہ چاک کیا تھا۔دوم یہ کہ کسی  صحابی رسول ﷺ کا نام نہیں ہے۔

اس کے بجائے کسی نبی علیہ السلام یا کسی صحابی رسول ﷺ کے نام پر نام رکھنا  چاہیے۔  فقط واللہ اعلم


دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144210201053
تاریخ02-06-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں