ہبہ (گفٹ) کی ہوئی چیز میں موہوب لہ کے بھائی کے حصہ کا حکم
سوال
کسی آدمی نے ہدیہ میں گھر کے لیے جگہ دی ہے، اس میں بھائی کا حصہ ہے یا نہیں ؟
جواب
بصورتِ مسئولہ اگر گھر کے لیے زمین وغیرہ صرف موہوب لہ (یعنی جس کے لیے ہبہ کی گئی ہے) کے لیے ہدیہ کی گئی ہے، تو اس زمین میں صرف موہوب لہ کا حق ہے، اس کے بھائیوں کا حق نہیں ہے۔
فتاوی عالمگیری (الفتاوى الهندية ) میں ہے:
"وأما حكمها فثبوت الملك للموهوب له."
(كتاب الهبة ،الباب الأول تفسير الهبة وركنها وشرائطها وأنواعها وحكمها، ج:4، ص:374، ط:مکتبہ رشیدیہ)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

