بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

دوسری بیوی کی بیٹی سے اپنے بیٹے کا نکاح کروانا

سوال

زید کا پہلی بیوی سے ایک بیٹا ہے، اب زید نے دوسری شادی کی دوسری بیوی کی پہلے خاوند سے ایک بچی ہے اس بچی کا نکاح زید کے پہلی بیوی سے جو بیٹا ہے اس سے نکاح درست ہے یا نہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں  زید کے مذکورہ بیٹے کی زید کی دوسری بیوی کی بیٹی سے جو کہ پہلے شوہر سے ہے  نکاح کی شرعاً اجازت ہے، بشرطیکہ حرمت کی کوئی اور وجہ نہ ہو۔  فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144210201011
تاریخ02-06-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں