بغیر دن مقرر کیے ایصالِ ثواب (مثلاً قرآن خوانی) کرنا
سوال
ایصالِ ثواب کرنا جیسے قرآن خوانی کرنا دسواں، تیجا یا چالیسواں دن مقرر کر کے نہ کیا جائے، تو کیسا ہے ؟
جواب
کسی دن یا کیفیت کو لازم سمجھے بغیر، محض ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی وغیرہ کرنے کی گنجائش ہے، بشرطیکہ شرکت نہ کرنے والوں کو ملامت نہ کی جائے اور برا نہ سمجھا جائے، اور اس قرآن خوانی کے عوض کچھ لین دین نہ ہو۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144210200909
تاریخ31-05-2021

