مرد و عورت کا زیرجامہ مختلف ملبوسات کا استعمال
سوال
1- مسلمان مردوں کے لیے زیر جامہ ( چڈی ) پہننے کا کیا حکم ہے ؟
2- خواتین کے لیے زیر جامہ جیسے برا اور پینٹی وغیرہ کا استعمال شرعاً کیسا ہے ؟
3- عورتوں کے برا وغیرہ کا استعمال کب سے شروع ہوا؟
جواب
1.مردوں کے لیے شلوار یا پاجامہ کے نیچے چڈی پہننا جائز ہے ،شرعاً ممانعت نہیں ،بشرطیکہ پاک صاف ہو ، البتہ صرف چڈی پہننا جس سے واجب ستر نہ چھپے، یہ جائز نہیں۔ مرد کا ستر ناف سے متصل نیچے سے لے کر گھٹنوں سمیت ہے، گھٹنے ستر میں داخل ہیں۔
2.خواتین کے لیے لباس کے نیچے ضرورت کے لیے اور ضرورت کے مطابق برا اور پینٹی کا استعمال درست ہے۔البتہ اگر ان چیزوں کا استعمال ضرورت سے زائد ہو یا حجاب کے احکام نظر انداز کرکے نمائش کی غرض سے ہو تو یہ ناجائز ہوگا۔
3.اس کا تعلق شرعی مسئلہ سے نہیں ہے، اور یہ ویب سائٹ پیش آمدہ شرعی مسائل کے حل کے لیے مختص ہے۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

