میکے والوں کا بیوی کے علاج پر خرچ کردہ رقم شوہر سے وصول کرنا
سوال
بیوی کے علاج میں اگر میکے والوں نے کچھ خرچ کیا ہو تو بعد میں شوہر سے اسے وصول کرسکتے ہیں یانہیں ؟
جواب
بیوی کے علاج معالجے پر اگر میکے والوں نے رقم خرچ کی ہو تو اصولی اعتبار سے وہ شوہر سے اس خرچ کردہ رقم کا مطالبہ کرنے کا حق نہیں رکھتے، البتہ اگر شوہر تبرعاً یہ رقم میکے والوں کو دے دے تو ان کے لیے وصول کرنا درست ہے۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3/ 575):
"كما لا يلزمه مداواتها. (قوله: كما لا يلزمه مداواتها) أي إتيانه لها بدواء المرض ولا أجرة الطبيب ولا الفصد ولا الحجامة هندية عن السراج. والظاهر أن منها ما تستعمله النفساء مما يزيل الكلف ونحوه".
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

