نماز میں پنجوں کے بل کھڑا ہونا
سوال
پنجوں کے بل کھڑا ہو کر نماز ادا کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب
نماز میں قیام کی حالت میں مکمل قدم پر کھڑا ہونا اور انگلیوں کا رخ قبلہ کی طرف کرنا مسنون ہے، کسی شرعی عذر کے بغیر پنجوں کے بل کھڑا ہونا خلافِ سنت و مکروہ طریقہ ہے، لہذا پورے قدم پر کھڑے ہونے کا معمول بنایا جائے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144210200880
تاریخ31-05-2021

