بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 جُمادى الأولى 1448ھ 22 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بچے کی پیدائش پر عورت کا گھر سے نکلنا

سوال

کسی عورت کے ہاں بچے کی پیدائش پر عورت کا چالیس دن گھر میں رہنا لازم ہے یا نہیں؟ 

جواب

بچے  کی پیدائش پر عورت کا چالیس دن گھر میں رہنا ضروری نہیں ہے، یہ بات عوام میں مشہور ہے کہ عورت بچہ کی پیدائش پر چالیس دن تک گھر سے نہیں نکل سکتی، اس کی کوئی حقیقت نہیں، ضرورت کے موقع پر گھر سے نکلنا چاہے تو نکل سکتی ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144210200846
تاریخ30-05-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں