بچہ کی پیدائش کے بعد چالیس دن تک عورت کا گھر سے نکلنے کا حکم
سوال
کسی عورت کے ہاں بچے کی پیدائش پر عورت کا چالیس دن گھر میں رہنا لازم ہے یا نہیں؟ اس کی وضاحت فرما دیں!
جواب
بچہ کی پیدائش پر عورت کا چالیس دن گھر میں رہنا ضروری نہیں ہے، یہ بات عوام میں مشہور ہے کہ عورت بچہ کی پیدائش پر چالیس دن تک گھر سے نہیں نکل سکتی، اس کی کوئی حقیقت نہیں، ضرورت کے موقع پر گھر سے نکلنا چاہے تو نکل سکتی ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144210200840
تاریخ30-05-2021

