کسی کی اجازت کے بغیر اس کانمبر کسی اور کو دینا
سوال
کسی کی اجازت کے بغیر اس کانمبر کسی اور کو دینا ٹھیک ہے ؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں اگر کسی نے اپنا نمبر آگے کسی کو دینے سے منع کیا ہو یا اس بات کا خیال ہو کہ جس کا نمبر ہے اس کو ایذا پہنچے گی تو ایسی صورت میں کسی شخص کو اُس کا نمبر دینے کی اجازت نہیں ہوگی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144210200823
تاریخ30-05-2021

