مقتدی کے لیے نمازِ جنازہ کی تکبیرات کہنے کا حکم
سوال
نمازِ جنازہ میں چار تکبیرات فرضِ کفایہ ہیں، اگر کوئی مقتدی تکبیرات ادا نہیں کرتا تو کیا اس کی نمازِ جنازہ ادا ہو جائے گی؟
جواب
نمازِ جنازہ بے شک فرض کفایہ ہے، لیکن نمازِ جنازہ میں چار تکبیریں کہنا امام اور مقتدی دونوں کے لیے فرض ہے، فرض کفایہ نہیں ۔اگر مقتدی تکبیرات نہیں پڑھے گا تو اس کی نمازِ جنازہ نہیں ہوگی۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 209):
"(وركنها) شيئان (التكبيرات) الأربع، فالأولى ركن أيضًا لا شرط، فلذا لم يجز بناء أخرى عليها (والقيام) فلم تجز قاعدًا بلا عذر.
(قوله: شيئان) وأما في القهستاني عن التحفة من زيادة المحاذاة إلى جزء من الميت فالذي يظهر كونه شرطًا لا ركنًا كما قدمناه (قوله: فلذا إلخ) أي لكونها ركنًا لا شرطًا؛ لأنه لونواها للأخرى أيضًا يصير مكبرًا ثلاثًا، وإنه لايجوز، بحر عن المحيط".
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

