’’انابیہ نور‘‘ نام کا معنی اور رکھنے کا حکم
سوال
انابیہ نور نام کے کیا معنی ہیں؟ کیا یہ اسلامی نام ہے؟
جواب
”انابیہ“ ”اَناب“ (ہمزہ کے فتحہ کے ساتھ )سے اسم منسوب موٴنث ہے، جس کے معنی ہیں مشک، یا مشک کی مانند ایک خاص قسم کی خوشبو، جب کہ "نور" کے معنی روشنی کے ہیں۔ معنیٰ کے اعتبار سے یہ نام رکھنا درست ہے۔
"المعجم الوسیط" میں ہے:
"الأناب: المسك أو عطر یشبهه."
(ص۲۸،الأنب، ط: دیوبند، وکذا فی القاموس الوحید،ص: ۱۳۷، ط: دار الاشاعت)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144210200815
تاریخ30-05-2021

