بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کعبہ (بیت اللہ) یا گنبدِ خضرا کی تصویر والی جائے نماز پر نماز پڑھنے کا حکم

سوال

مصلیٰ پر  کعبہ  (بیت اللہ)  یاگنبدِ خضرا کی تصویر ہو تو اس پر نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟

جواب

جائے نماز  (مصلے)  میں  اگر کعبہ (بیت اللہ) یا گنبدِ خضرا کی تصویر ہو تو اس پر نماز پڑھنا جائز ہے، البتہ ایسی  جائے  نماز کے استعمال میں یہ خیال کرنا چاہیے کہ  بالقصد کعبہ  یا گنبدِ خضرا کی تصویر پاؤں کے نیچے نہ آئے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144210200798
تاریخ30-05-2021

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں