لفظ ’’ عُرْوَةُ الْوُثْقٰی ‘‘ کا درست تلفظ
سوال
عروۃالوثقٰی کا درست تلفظ بتادیں!
جواب
’’عُرْوَةُ الْوُثْقٰى‘‘ کا درست تلفظ یہ ہے کہ لفظ ’’عُرْوَةُ‘‘ میں ’ع‘ پر ضمہ (پیش)، ’ر‘ پر سکون، ’و‘ پر فتحہ (زبر) اور ’ۃ‘ پر ضمہ (پیش) ہے۔ جب کہ لفظ ’’الْوُثْقٰى‘‘ میں ’ل‘ پر سکون، ’و‘ پر ضمہ (پیش)، ’ث‘ پر سکون اور ’ق‘ الف مقصورہ (کھڑے زبر) کے ساتھ ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144210200771
تاریخ29-05-2021

