اذان سے قبل سنتِ مؤکدہ ادا کرنا
سوال
اذان سے پہلے سنتِ مؤکدہ پڑھ سکتے ہیں کہ نہیں ؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں نماز کا وقت داخل ہوجانے کے بعد سنتِ مؤکدہ ادا کرسکتے ہیں، خواہ اذان ہوئی ہو یا نہ ہوئی ہو، البتہ جن ممالک میں نماز کا وقت داخل ہونے کے ساتھ ہی اذان کہی جاتی ہے، ایسی جگہوں میں اذان کے بعد ہی سنتِ مؤکدہ ادا کرنے کی اجازت ہوگی، وقت سے قبل ادا کردہ نماز نفل شمار ہوگی، وقتی سنتِ مؤکدہ شمار نہ ہوگی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144210200737
تاریخ28-05-2021

