علی بن ابی طالب کے بعد رضی اللہ عنہ لکھنا
سوال
علی بن ابی طالب لکھا ہو تو ابی طالب پر رضی اللہ عنہ لکھنا کیسا ہے؟
جواب
علی بن ابی طالب حضرت علی رضی اللہ عنہ کا نام مع ولدیت ہے، اور رضی اللہ عنہ دعائیہ جملہ کا تعلق ابی طالب یعنی آپ کی ولدیت سے نہیں، بلکہ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے ہے، لہذا صورتِ مسئولہ میں اگر کوئی حضرت خلیفہ رابع کے نام مع ولدیت کے بعد دعائیہ جملہ رضی اللہ عنہ لکھتاہے یا زبانی کہتا ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144210200727
تاریخ28-05-2021

